ابنا: ایران میں یمن کے سفیر عبد اللہ علی السری نے یمن میں شہید ہونے والے ایرانی سفارتکار ابوالقاسم اسدی کی، تہران میں منعقد ہونے والی مجلس ترحیم میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی حکومت، اس دہشتگردانہ حملے کے مجرموں کو گرفتار کرنے کیلئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریگی۔اس سے قبل عرب و افریقی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا تھا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارتکار پر قاتلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت کرلی گئی ہے اور یمنی حکام سے اس بات کی پوری توقع کی جارہی ہے کہ وہ ان ذمہ دار عناصر کی شناخت کا عنقریب اعلان کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ یمن میں ایران کے ایک پینتالیس سالہ سفارتکار ابوالقاسم اسدی، اٹھارہ جنوری کو دارالحکومت صنعا میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499919
ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارتکار پر قاتلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت کرلی گئی ہے